میڈیااورشائقین کا سواریز پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ

میڈیااورشائقین کا سواریز پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (آن لائن)میڈیا،شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے سوریز کےاطالوی کھلاڑی کودانت سےکاٹنےوالی حرکت پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔معتبر ترین اخبار کا کہنا ہے کہ لوئس سوریز آدم خور ہیں۔ان کی اس حرکت پر سختی سے کارروائی کرتے ہوئےچھ ماہ کی پابندی عائد کرنی چاہیے۔برطانیہ کے ناموراخبار کانے لکھا کہ سوریز کوئی بچہ نہیں ہےجس کی غلطی کو نظر اندا ز کیا جائے۔ وہ کسی بھی حریف ٹیم کےلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔فیفا کو چاہیے کہ اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردے۔ایک اور اخبار کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں وہ یوروگوائے کا اہم کھلاڑی ہے لیکن ان کی جانوروں جیسی حرکت کو کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مداحوں نےلوئس سوریز پرپابندی کا مطالبہ کردیا۔ مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ لوئس سوریز ذہنی بیمار لگتے ہیں ان کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے۔