ہالی ووڈ میں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا نے لگے
نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنی نئی ہاررتھرل فلم”دی مِڈ نائٹ گیم “کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اے ڈی کالو کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی توہم پرست نوجوانوں کے ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے ایک بڑی مشکل کھڑی کر لیتے ہیں۔ اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے خطرناک حربے استعمال کرتی خوفناک مخلوق نوجوانوں کو ڈرانے اور ستانے تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ سب کی جان بھی خطرے میںپڑ جاتی ہے ۔ڈراﺅنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کرداررینی اولسٹیڈ،شلبے ینگ،گائے وِلسن اور سپینسر ڈینئل اہم کردار ادا کر رہے ہیں-
جورواں سال 12اگست کو امریکی سنیما گھروں میںنمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
