فلم” ریوولوشن2020ء“ کی عکسبندی ستمبر میں شروع ہو گی
ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکار راجکمار را¶ نے کہا ہے کہ مصنف چیتن بھگت کے ناول پر مبنی فلم” ریوولوشن2020ء“ کا دوبارہ حصہ بن کر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اداکار راجکمار را¶ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ان کی فلم” کائی پوچے“ بھی چیتن بھگت کے ناول ”تھری مسٹیکس آٰف مائی لائف “پر بنی تھی ان کی دوسری فلم”ریوولوشن2020ئ“ بھی چیتن بھگت کے ناول پر ہی مبنی فلم بنائی جا رہی ہے جس کی انہیں بے حد خوشی ہے۔ وہ فلم کی عکسبندی کے بے صبری سے منتظر ہیں فلم کی عکسبندی ستمبر میں شروع کی جائے گی۔
