ایران خفیہ طور پر عراق حکومت کو تعاون فراہم کر رہا ہے،نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

ایران خفیہ طور پر عراق حکومت کو تعاون فراہم کر رہا ہے،نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک(ثناءنیوز)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران خفیہ طور پر عراق حکومت کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق تہران حکومت عراق میں نگرانی کے لیے ڈرون طیارے استعمال کر رہی ہے اور سنی تنظیم کے خلاف عسکری ساز و سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔اخبار نے مزید لکھاکہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا کے ملیشا اور کمانڈروں کے مابین ہونے والی گفتگو سننے کے لیے ایران نے بغداد کے قریب فضائیہ کی الراشد نامی چھانی میں خفیہ مواصلاتی آلات بھی نصب کیے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی آن لائن سائٹ پر مزید لکھا ہے کہ تہران حکومت نے ایک درجن سے زائد فوجی افسران بھی عراق روانہ کیے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -