دنیا کا کوئی آئین بیگناہء شہریوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا،ناصر اقبال

دنیا کا کوئی آئین بیگناہء شہریوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا،ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدرفاروق چوہان،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدر عزت رسول ایڈووکیٹ ، صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدر منڈی بہاؤالدین مرزاخالدمحمود ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اورنائب صدرلاہورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کی بنیاد پرآوازدبانایاخون بہاناانسانیت اورجمہوریت نہیں پاکستان گولی اورگالی کی سیاست کیلئے نہیں بنایا گیا،یہ راستہ درست نہیں منتخب حکومت سے کسی بات پراختلاف یاکوئی بات منوانے کیلئے پرامن احتجاج کرنا ہرشہری کابنیادی ،آئینی اورجمہوری حق ہے دنیا کاکوئی آئین بیگناہ شہریوں کو یوں بیدردی کے ساتھ قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا،ہمارا ملک اندوہناک سانحات کامتحمل نہیں ہوسکتاوہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ کشت وخون کے ماسٹرمائنڈاوراس میں ملوث عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گاسانحہ لاہور بلاشبہ جمہوریت کے بارے میں ایک بڑاسوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری ادوارمیں اس قسم کے آمرانہ ایکشن کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتاحکمران دانشمندی کامظاہرہ کرنے کی بجائے خود خونیں انقلاب کاراستہ ہموار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ اس قسم کے سانحات سے بچاؤکیلئے حکومت اورپولیس کی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کوتلاش کرکے نشان عبرت بنایاجائے۔

سانحہ لاہور سے دنیا بھرمیں پاکستان کاوقار مجروح جبکہ پاکستانیوں کاجمہوریت پراعتماد کمزورہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرفوری طورپرسانحہ لاہور میں ملوث درندہ نما ملزمان کامحاسبہ نہ ہوا توخدانخواستہ ملک میں کسی بڑے تصادم کاخطرہ بڑھ جائے گا۔