لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر88کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 44.77پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5557.18پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل 10 لاکھ49ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز22لاکھ74 ہزار300 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے4لاکھ13 ہزارحصص۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے 1لاکھ 58ہزار حِصص کا کاروبارہوا۔ جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان کے1 لاکھ47 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت12.72روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.15روپے کم ہو گئی۔
