باپ کی دوسری شادی پر20سالہ نوجوان نے دریائے راوی میں چھلانگ لگا کر جان دیدی

باپ کی دوسری شادی پر20سالہ نوجوان نے دریائے راوی میں چھلانگ لگا کر جان دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)شا ہدرہ کے علاقہ میں باپ کی دوسر ی شا دی کے رنج پر 20سا لہ نو جوان بیٹے نے دریا ئے راوی میں سواریوں والے مزدا سے اتر نے کے بعد دریا ئے راوی میں چھلانگ لگا دی او ڈوب گیا ،پو لیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آ پر یشن شروع کر دیامگر 4گھنٹے کے آ پر یشن کے با وجود ریسکیو ٹیمیں نوجوان کی لاش کو بر آ مد نہ کر سکیں۔بتا یا گیا ہے کہ با غبا نپورہ محلہ نصیر آ با د گلی نمبر 4کا رہائشی 20 سا لہ قا سم اپنے چچا شکیل کے سا تھ مزدامیں بیٹھ کر جا رہا تھا کہ سگیاں پل پر اتر نے کے بعداچانک اس نے دریا ئے راوی میں چھلانگ لگا دی ۔ گاڑی میں موجود مسافروں نے اپنی مدد آ پ کے تحت اسے بچانے کی کوشش کی مگر نوجوان پانی میں ڈوب گیا۔ ایس ایچ او شا ہدرہ نے بتا یا کہ متوفی کے والد نے 3روز قبل دوسری شا دی کی تھی ، جس کے با عث اس نے دریا ئے راوی میں چھلانگ لگا دی، پا نی زیا دہ ہو نے کی وجہ سے لاش نہ مل سکی ہے، آ پر یشن رات تک جا ری رہے گا ۔

مزید :

علاقائی -