موچی گیٹ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، 10جواری گرفتار
لاہور(کرائم سیل)پولیس نے موچی گیٹ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ موچی گیٹ ڈھل محلہ میں ایک قماربازی کے اڈے پر سرعام جوا کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر وہاں سے 10جواریوں کو گرفتار کر لیا اور جوئے پر لگی چالیس ہزار کی رقم قبضہ میں لے لی اورجواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔ پکڑے گئے جواریوں میں الیاس ،یاسر، سہیل ،آصف، ذوالفقار اوردیگرشامل ہیں۔
