داعش کے جنگجوﺅں سے لڑائی کیلئے ہزاروں بھارتی تیار، فارم پر ہوگئے

داعش کے جنگجوﺅں سے لڑائی کیلئے ہزاروں بھارتی تیار، فارم پر ہوگئے
داعش کے جنگجوﺅں سے لڑائی کیلئے ہزاروں بھارتی تیار، فارم پر ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں داعش(isis)کے جنگجوﺅں سے لڑائی کیلئے ہزاروں بھارتی اہل تشیع نے بھی مقامات مقدمہ کے دفاع کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کرادیاہے اور ضرورت پڑنے پر سنی اسلامی جنگجوو¿ں کے خلاف لڑائی کیلئے جانے کا عندیہ دیدیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انجمن حیدری نامی ایک مذہبی تنظیم  نوجوانوں کو عراق کے سفر پر روانہ کرنے کے لیے انتظامات مکمل کررہی ہے اور ہزاروں افراد نے فارم پُرکردیے ہیں۔مذکورہ فارم پرکارکنان کی پاسپورٹ سائز کی تصویریں چسپاں کی گئی ہیں اور ان کی شناختی دستاویزات کی نقول بھی منسلک کی گئی ہیں۔انجمن کا کہنا ہے کہ وہ ان فارموں کو جمع کرانے کے لیے نئی دہلی میں واقع عراقی سفارت خانے کی جانب مارچ کرے گی۔ایک شیعہ عالم دین اس تمام تحریک کی قیادت کررہے ہیں اور اس میں شامل ہونے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں مقاماتِ مقدسہ کا تحفظ چاہتے ہیں اور ان کا نصب العین فرقہ وارانہ نہیں ہے۔اس گروپ کا ہیڈکوارٹر بھارتی دارالحکومت کے کربلا روڈ پر واقع ہے جہاں کچھ کتبے اور سائن بورڈ بھی تیار کیے جارہے ہیں جن پر لکھاہے کہ یہ شیعہ بمقابلہ سنی نہیں بلکہ یہ عراقی بمقابلہ دہشت گرد ہے۔اس گروپ کےاایک سینئر رکن سید بلال حسین عابدی کا کہنا ہے کہISISکے جنگجو مسلمان نہیں ،جہاد کا مطلب دفاع کرنا ہے، قتل کرنا نہیں ۔