شامی اداکارہ حکومت ، باغیوں کی لڑائی کی بھینٹ چڑھ گئیں
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی دارلحکومت میں معروف اداکارہ سوزان سلمان ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئیں۔شامی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 سالہ معروف اداکارہ سوزان سلمان دارلحکومت دمشق کی القیمریہ کالونی میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوئیں، حملے کے وقت اداکارہ سوزان سلمان اپنے پڑوس میں دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ گھر کے باہر اچانک حملہ ہوگیا جس کے بعد اداکارہ نے اپنے گھر جانے کی کوشش کی لیکن سڑک پر ہونے والے دوسرے حملے میں ہلاک گئیں۔یاد رہے کہ شام کی اداکارہ سوزان سلمان نے چند برس قبل ہی اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کئے، ان کا آخری ڈرامہ” دمشق کا واقعہ“ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
