ایئر پورٹ حملے کے حوالے اچھی خبر سنائیں گے:آئی جی سندھ

ایئر پورٹ حملے کے حوالے اچھی خبر سنائیں گے:آئی جی سندھ
ایئر پورٹ حملے کے حوالے اچھی خبر سنائیں گے:آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پولیس سندھ اقبال محمو د کا کہنا ہے کہ بہت جلد ائیرپورٹ حملے کے حوالے اچھی خبر سنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے تعاون سے تربیت حاصل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں اسناد کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ حملے میں ملوث ملزمان تک پہنچ گئے ہیں ،اس بارے میں ابھی مز ید کچھ بتانہیں سکتے لیکن بہت جلد قوم کو اچھی خبر دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 200 انسٹرکٹرز اور 2000 پولیس افسران کو پیشہ ورانہ تربیت دی گئی۔تقریب میں سی سی پی او کراچی غلام قادر تھیبو،ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی طاہر نوید اور پولیس کے دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے۔

مزید :

کراچی -