نیوکراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: Karachi
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ملزم زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
