تمام آئی فون صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر،کہیں آپ کے ساتھ بھی فون پر بات کرتے ہوئے ایسانہ ہوجائے

تمام آئی فون صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر،کہیں آپ کے ساتھ بھی فون پر ...
تمام آئی فون صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر،کہیں آپ کے ساتھ بھی فون پر بات کرتے ہوئے ایسانہ ہوجائے

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) موبائل فون پھٹنے کے حادثات اب کوئی نئی بات نہیں رہی اور آئے دن ایسے حادثات کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی دارلحکومت میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کا محض دو دن پہلے خریدا گیا آئی فون 6 موبائل فون کال کرنے کے دوران پھٹ گیا۔

بھارتی دارلحکومت کے علاقے وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے کشن یادو کا کہنا ہے کہ وہ کال کے دوران ہیڈ سیٹ استعمال کر رہا تھا جس کی وجہ سے وہ خطرناک زخموں سے محفوظ رہا۔ اس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اس نے ایپل کے سروس سنٹر سے رابطہ کیا لیکن اس کی شکایت درج نہ کی گئی جس پر اس نے 22 جون کو تھانے جا کر ایف آئی آر درج کروا دی۔ یادو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے 64 جی بی آئی فون 5 ساٹھ ہزار کی بھاری رقم میں خریدا تھا۔

اخبار انڈیا ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسے یادو کیطرف سے درج کروائی جانے والی ایف آئی آر کی نقل بھی موصول ہو چکی ہے، تا ہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ نوجوان کا بیان کس حد تک صداقت پر مبنی ہے۔

 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -