چینی ہیکرز امریکی حکومت کے ملازمین سے متعلق کیا اہم ترین خفیہ معلومات لے اڑے ؟

چینی ہیکرز امریکی حکومت کے ملازمین سے متعلق کیا اہم ترین خفیہ معلومات لے اڑے ...
چینی ہیکرز امریکی حکومت کے ملازمین سے متعلق کیا اہم ترین خفیہ معلومات لے اڑے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ چینی ہیکروں نے امریکہ کے پرسنل مینجمنٹ آفس سے لاکھوں امریکی سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ بعد میں امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ جیمز کلیپر نے بھی اس شبے کا اظہار کیا تھا کہ ہیکنگ کے اس حملے کے پیچھے چینی ہیکرز کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اب امریکی پرسنل مینجمنٹ آفس کے حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ان کے آفس پر چینی ہیکروں نے ہی حملہ کیا تھا۔ حکام نے چرائے گئے مواد کی کچھ تفصیلات بھی بتادیں ہیں۔ 

پرسنل مینجمنٹ آفس کے حکام کے مطابق چینی ہیکروں نے تقریباً 42لاکھ سرکاری ملازمین کے متعلق اہم دستاویزات چوری کی ہیں، جس میں ان ملازمین کا تمام سروس ریکارڈ موجود تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دستاویزات ہزاروں ملازمین کے خلاف ہونے والی عدالتی تحقیقات کے فیصلے بھی شامل تھے۔ ان ملازمین کے خلاف خواتین سے جنسی زیادتیوں، جواءکھیلنے اور قرض نادہندگی کے کیس دائر کیے گئے تھے، جن پر عدالتوں نے فیصلے دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی شخص کو وفاقی سطح پر ملازمت کے لیے چنا جاتا ہے تو اس کاماضی کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کیا جاتا ہے جو پرسنل مینجمنٹ آفس میں محفوظ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ ملازمین کی مختلف انکوائریوں کی رپورٹس بھی یہیں رکھی جاتی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ جنسی راز اور کرپشن کی تفصیلات حاصل کرلینے کے بعد چین ان سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز کو آسانی سے بلیک میل کرکے امریکہ کی جاسوسی کے لیے رضامند کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں وفاقی سرکاری ملازمین کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے، اگر کسی پرجنسی تشدد، کرپشن یا دیگر بدعنوانیوں کا شائبہ ہو توجھوٹ پکڑنے والی مشینوں کے ذریعے ان کی انکوائری کی جاتی ہے۔ اس کا اندازہ ایک سابق امریکی وفاقی ملازم کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے، اس ملازم نے بتایا کہ ایک دفعہ اس کے خلاف انکوائری کے دوران جھوٹ پکڑنے والی مشین لگا کر اس سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی اس نے کسی جانور سے جنسی زیادتی کی ہے۔