مہمانوں کو سکون فراہم کرنے کیلئے اس ہو ٹل نے ایسی انوکھی سہولت متعارف کروا دی جو ہر ہوٹل میں ضرور ہونی چاہیے

مہمانوں کو سکون فراہم کرنے کیلئے اس ہو ٹل نے ایسی انوکھی سہولت متعارف کروا دی ...
مہمانوں کو سکون فراہم کرنے کیلئے اس ہو ٹل نے ایسی انوکھی سہولت متعارف کروا دی جو ہر ہوٹل میں ضرور ہونی چاہیے

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ہوٹل اپنے صارفین کو صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے نت نئے طریقے اپناتے رہتے ہیں۔ جرمنی میں ایک ہوٹل نے اپنے صارفین کو مکمل آرام دہ کمرے فراہم کرنے کے لیے ایک انوکھا قدم اٹھایا ہے۔ برینرز پارک ہوٹل نے اپنے کمروں کی دیواروں پر ایک خاص دھاتی تہہ چڑھا دی ہے جو انٹرنیٹ کے سگنلز کو اندر آنے سے روکتی ہے۔ تاکہ صارفین جب آرام کرنا چاہیں تو اس بٹن کو آف کردیں تاکہ ان کے موبائل فون پر آنے والی ای میلز اور انٹرنیٹ بیسڈچیٹ ایپلی کیشنز ان کے آرام میں خلل نہ ڈال سکیں۔ 

ہوٹل کے کمروں کی دیواروں پر چڑھائی گئی اس دھات کی تہہ کو ایک بٹن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ کمرے میں بیڈ کے ساتھ موجود اس بٹن کو آن کرتے ہی کمرے میں انٹرنیٹ کے سگنل آنے بند ہو جاتے ہیں اور صارفین پرسکون ماحول میں آرام کرتے ہیں۔ہوٹل میں کی عمارتوں میں خاص شیلڈ والی تاریں استعمال کی گئی ہیں جوبجلی سے پیدا ہونے والے مقناطیسی فیلڈ کو کم کرتی ہیں۔

برینرز پارک ہوٹل کے مینجنگ ڈائریکٹر فرینک مرین بیچ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ 24گھنٹے انٹرنیٹ سے جڑے رہتے ہیں، اسی لیے ہم نے سوچا کہ ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں انٹرنیٹ کی رسائی نہ ہو اور لوگ آرام سے سو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انٹرنیٹ کے اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ اگر سگنل آ رہے ہوں تو وہ ٹھیک طرح آرام نہیں کر پاتے اور موبائل فون پر ہی مگن رہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -