کیاآپ کو رواں سال کراچی میں اس قدر گرمی کی اصل وجہ معلوم ہے اور کیا آنے والے سالوں میں بھی یہ مسئلہ برقرار رہے گا،انتہائی اہم معلوماتی فیچر

کیاآپ کو رواں سال کراچی میں اس قدر گرمی کی اصل وجہ معلوم ہے اور کیا آنے والے ...
کیاآپ کو رواں سال کراچی میں اس قدر گرمی کی اصل وجہ معلوم ہے اور کیا آنے والے سالوں میں بھی یہ مسئلہ برقرار رہے گا،انتہائی اہم معلوماتی فیچر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا کہ کراچی کا موسم سارا سال درجہ حرارت میں معمولی فرق کے ساتھ یکساں رہتا تھا۔ گرمیاں ہوں یا سردیاں، لوگ ایک ہی جیسے ملبوسات سارا سال زیب تن کرتے تھے، سردیوں میں بھی پنکھے کے بغیر کمرے میں سونا مشکل ہوتا تھا اور گرمیوں میں بھی معمولی گرمی، کہ پنکھے سے ہی گزارا ہو جاتا تھا۔ لیکن اس سال کراچی میں ایسی غضبناک گرمی پڑی کہ ایک ہزار سے زائد افراد اس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ کراچی میں موسم کی اتنی شدید تبدیلی نے ماہرین موسمیات کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ، وہ بھی گرمی کی اس لہر کو غیرمعمولی موسمیاتی تبدیلی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ماہر موسمیات قمرالزمان چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی اس سال”گرمی کا جزیرہ“ بن کر سامنے آیا ہے جہاں درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ 50سینٹی گریڈ سے اوپر ہے، ایسا شاید کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم ہوا کراچی میں پھنس گئی ہے اور باہر نہیں نکل پا رہی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کراچی میں گرمی مزیدبڑھ سکتی ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کا واضح اشارہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ غلام رسول نے کراچی میں قیامت خیز گرمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قدرے مختلف نکتہ نظر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا دباﺅ انتہائی کم ہونے کے باعث زمین کی طرف سے گرم ہوا سمندر کی طرف بڑھی جو کراچی سے گزر کر سمندر تک گئی۔ اسی گرم ہوا کی وجہ سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عموماً گرمیوں میں سمندر کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کراچی میں آتی ہے لیکن اس بار اس کے برعکس ہواہے۔کراچی میں پہلے بھی ہیٹ ویوز آتی رہتی ہیں لیکن ان کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ دو دن ہوتا ہے، اس سال یہ دورانیہ بڑھ کر 6دن تک چلا گیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -