آفرین خان کی فلم ’’بازار ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

آفرین خان کی فلم ’’بازار ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

  

  لاہور (آن لائن) اداکارہ آفرین کی فلم ’’ بازار ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا فلم ’’ بازار ‘‘ میں اداکارہ آفرین کے ساتھ عاصمہ لتا ، پریا خان ، سائر خان اور ارباز خان نے کام کیا ہے فلم کی کہانی ایک طوائف کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جسے لاہور سمیت شمالی علاقہ جات میں عکسبند کیا گیا ہے لالی وڈ اداکارہ آفری کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی انہوں نے کہا کہ فلم میں سب فنکاروں نے بے حد محنت کی ہے اور فلم کے گانے بھی عوام میں مقولیت حاصل کریں گے فلم عیدالفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

مزید :

کلچر -