فیشن ڈیزائننگ اور ملبوسات کے شعبے میں اپنا نام پیدا کروں گی ‘ مدیحہ شاہ

فیشن ڈیزائننگ اور ملبوسات کے شعبے میں اپنا نام پیدا کروں گی ‘ مدیحہ شاہ
فیشن ڈیزائننگ اور ملبوسات کے شعبے میں اپنا نام پیدا کروں گی ‘ مدیحہ شاہ

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ جس طرح میں نے شوبز کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اسی طرح اب فیشن ڈیزائننگ اور ملبوسات کے شعبے میں بھی اپنا نام پیدا کروں گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے فلم ، ٹی وی ، تھیٹر اور ریڈیو پر بھی کام کیا ہے اور میرے کریڈٹ پر پاکستان کا سب سے طویل عرصے تک جاری رہنے والا ڈرامہ ’’ جنم جنم کی میلی چادر ‘‘ ہے جس میں میں نے پانچ سال تک کام کیا اور اسی طرح فلم کے میدان میں بھی 250سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں اور میری آخری فلم ’’ مجاجن ‘‘ تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب میں نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور خدا کے فضل سے مجھے اس میں بھی بے حد کامیابی ملی ہے جس پر میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ۔

مزید :

کلچر -