پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے زیر اہتمام کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے زیر اہتمام کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے گزشتہ دنوں کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی منعقد کیا خوش لحن نعت خوانوں کو اس پرگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔پی ٹی وی نے اس مقابلہ نعت خوانی کی باقاعدہ تشہیری مہم کی تھی ۔نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد پانچوں سینٹرز پر منعقدہوا اس میں بارہ سے سولہ سال تک کی عمر تک نے حصہ لیا۔ عمر کی باقاعدہ تصدیق ب فارم کے ذریعے کی گئی۔ پہلاآڈیشن پر مبنی تھا ہر سینٹر سے 20 20/ نعت خواں منتخب ہوئے ۔ ان بیس نعت خوانوں کے درمیان ہر سینٹر پر 4 پروگرام کیے گئے ۔جس میں ہر مرکز سے 2/2 نعت خوانوں کو فائنل کیلئے منتخب کیا گیا ۔ جس میں ججز کے فرائض محبوب احمد ھمدانی ، مرغوب احمد ھمدانی،نجیب احمد، قادر علی شگن،اختر قریشی نبھارہے تھے۔ اس پروگرام کے کمپئر عون سرور جب کہ تحریر و تحقیق شاہد چوہدری کی تھی۔ اس پروگرام کی تشہیری مہم کی وجہ سے صوبے بھر سے نعت خواں حضرات پی ٹی وی لاہور مرکز پر تشریف لائے ۔جہاں ان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد تمام نعت خواں حضرات کو آڈیشن کے لیے اسٹوڈیو میں بلایا گیا جہاں پر نعت خواں حضرات نے اپنے نعت گوئی کے فن کا بہت اچھا مظاہرہ کیا۔

مزید :

کلچر -