شادیوں میں لوگوں سے مسلسل ڈانس کے اصرار پر سوناکشی کاجواب

شادیوں میں لوگوں سے مسلسل ڈانس کے اصرار پر سوناکشی کاجواب
شادیوں میں لوگوں سے مسلسل ڈانس کے اصرار پر سوناکشی کاجواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا آج کل فلموں کے ساتھ ساتھ ڈب میش ایپلیکیشن پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔اس سے قبل بھی وہ اپنی مختلف ڈب میش ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرچکی ہیں، جنھیں بہت پسند کیا گیا۔لیکن اس مرتبہ سوناکشی نے انسٹاگرام پر اپنی ڈب میش ویڈیو میں اْن آنٹیوں کو کرارا جواب دیا ہے، جو شادیوں میں لوگوں سے مسلسل ڈانس کرنے پر اصرار کرتی ہیں۔ایسی ہی آنٹیوں کے لیے سوناکشی نے گووندا کی فلم’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کے ایک مشہور ڈائیلاگ پر ڈب میش ویڈیو اپنے فینز سے شیئر کی ہے۔

مزید :

کلچر -