فلمسٹار دعا علی رمضان المبارک میں اعتکا ف پر بیٹھیں گی

فلمسٹار دعا علی رمضان المبارک میں اعتکا ف پر بیٹھیں گی

  

رائے ونڈ (این این آئی)فلمسٹار دعا علی رمضان المبارک میں اعتکاف پر بیٹھیں گی ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے بھرپور سے استفادہ حاصل کرنے اور رحمت خداوندی سے فیض یاب ہونے کیلئے ماہ صیام کے آخری عشرے میں اعتکاف پر بیٹھوں گی ۔دعا علی نے کہا کہ گناہ گار انسانوں کی بخشش کیلئے اللہ کی رحمت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ،ماہ صیام کی حرمت کی قدر کرتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اعتکاف کروں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں اکثر یہ بات نقش ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ ’’بے دین‘‘اور خدا سے نہیں ڈرتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شوبز کے لوگ انتہائی حساس ہوتے ہیں جو کسی پر ظلم برداشت نہیں کرسکتے اور خدا سے بھی بہت ڈرتے ہیں ۔ہرانسان کو انسانیت کی قدرکرنی چاہیے اور مسلمان کو تکلیف نہیں پہنچانی چاہیے ۔

مزید :

کلچر -