ابھی میری منزل دور ہے جس کیلئے جدجہد جاری ہے ‘ اداکارہ پلک رانا

ابھی میری منزل دور ہے جس کیلئے جدجہد جاری ہے ‘ اداکارہ پلک رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی )اداکارہ پلک رانا نے کہا ہے کہ شوبز کے میدان میں محنت کے ساتھ میڈیا کا کردار لازم و ملزم ہے،فنکار ا پنی محنت سے کامیابیاں حاصل کرتا ہے اور میڈیا اس کواجاگر کرتا ہے اگر میڈیا فنکاروں کے لئے اپنا کردار ادا نہ کرتا تو شاید آج درجنوں فنکار گمنامی کے ساتھ شوبز میں کام کررہے ہوتے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیا کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے پروموٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اپنی زندگی کے بہترین دور سے گزررہی ہوں مگر ابھی میری منزل دور ہے جس کیلئے میری جدجہد جاری ہے ۔

مزید :

کلچر -