فلم ’’ہِٹ مین، ایجنٹ فورٹی سیون‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم ’’ہِٹ مین، ایجنٹ فورٹی سیون‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ہِٹ مین، ایجنٹ فورٹی سیون‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم ہِٹ مین ویڈیو گیم سیریز پر مبنی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ایجنٹ فورٹی سیون ایک پر اسرار قاتل ہے جسے جنیاتی تبدیلی کے بعد انتہائی خطرناک بنا دیا گیا ہے وہ ایک ادارے کے خلاف میدان میں آجاتا ہے جو اسکا راز جان کر قاتلوں کی ایک فوج تیار کرنا چاہتا ہے۔ ایجنٹ فوٹی سیون کا کردار رپرٹ فرینڈ نے ادا کیا ہے۔ فلم 21 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -