آئیٹم نمبرز پر بحث سے نفرت ہے، ملائیکہ اروڑا

آئیٹم نمبرز پر بحث سے نفرت ہے، ملائیکہ اروڑا
آئیٹم نمبرز پر بحث سے نفرت ہے، ملائیکہ اروڑا

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان نے کہا ہے کہ آئیٹم نمبر پر بحث مباحثے سے مجھے نفرت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئیٹم نمبرز پر سیاستدانوں کے ریمارکس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ بالکل مضحکہ خیز بات ہے اور مجھے اس طرح کے بحث مباحثوں سے نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم آئیٹم سانگ کو محض ایک تفریح کے طور پر کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمیں ہوتی ہی ڈانس اور گانوں سے بھرپور ہیں۔

مزید :

کلچر -