سورج کے غضب سے آم کے باغات بھی محفوظ نہیں رہے

سورج کے غضب سے آم کے باغات بھی محفوظ نہیں رہے

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)سورج کے غضب سے آم کے باغات بھی محفوظ نہیں رہے، تپتے دھوپ نے میٹھے اور رسیلے آموں کوبھی جھلسا دیا،پھلوں کا بادشاہ آم،بھی سورج کی تپش برداشت نہ کر سکا،میرپورخاص میں سندھڑی آم اور دیگر پھلوں کے باغات بھی جھلس کر رہ گئے،آم کی فصل خراب ہونے سے پھل فروشوں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے،انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر میں گلے سڑے پھلوں کی فروخت بھی جاری ہے جس سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں،شہر میں گلے سٹرے پھلوں کی فروخت کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کو موثر اقدامات کرنے چاہییں تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید :

کامرس -