بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

  

لاہور(پ ر)بینک آف خیبر کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس ڈائریکٹرز کے انتخاب کیلئے پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ریٹائرڈ ہونے والے تین ڈائریکٹروں نے قواعدو ضوابط کے مطابق اپنے آپ کو دوبارہ انتخاب کیلئے پیش کیا۔ اجلاس کی صدارت صوبہ خیبر پختوانخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر حماد اویس آغا نے کی ۔اجلاس میں جناب شمس القیوم، منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر ڈاکٹر احسان الحق ،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے علاوہ شیئر ہولڈرز سینئر ایگزیکٹوز اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بینک کے میجر شیئر ہولڈرزحکومت خیبر پختوانخوا اور اسماعیل انڈسٹریز کی باقاعدہ نمائندگی کی گئی اجلاس میں بینک کے شیئر ہولڈرز کی موجود ہ تعداد نے ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی اورڈائریکٹرز کے انتخابات کے سلسلے میں اسماعیل مقصود احمد ،اسد محمد اقبال اور جاوید اختر بلا مقابلہ ڈائریکٹر منتخب ہو گئے۔

ڈاکٹر حماد اویس آغا چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے خطاب میں بینک کی ترقی اور پیش رفت میں بینک کے عملہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کو مزید محنت اور دل جمعی سے کام کر کے ادارے کو نئی کامیابیوں سے ہمکنار کرنا چاہیے ۔ اس موقع پرچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر نے کہا کہ بینک کے قیام سے اب تک پہلی بار 10فیصد کیشن ڈیوڈنٹ کی ادائیگی بینک کی مستحکم مالی حالت کی عکاس ہے ۔ چیئرمین نے مزید کہاکہ بینک کے وسائل صوبہ کی ترقی کیلئے استعمال کرنے سے صوبے میں معاشی خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ ڈاکٹر حماداویس آغا نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے خیالات سے شعبہ بینکاری میں مزید ترقی اور وسعت آئے گی اور صارفین کی سہولت کیلئے نئے پروڈکٹس کا مارکیٹ میں لانا ضروری ہو گیا ہے اس سلسلے میں بینک افسران صارفین کی خدمات میں جدت اور سہولت پیدا کریں تاکہ بینک اور صارفین مل کر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں اور سماجی خوشحالی اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

مزید :

کامرس -