لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر100 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ21کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 68.79 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5857.38 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل22 لاکھ61 ہزار200 حصص کا کاروبار ہو ا، جبکہ گزشتہ روز36لاکھ67 ہزار950 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔
مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے6لاکھ48 ہزار 500حصص ۔ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے3 لاکھ82 ہزار حصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے2 لاکھ19ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضا فہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.53روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستا ن پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.37روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -