شدید گرم موسم کے باعث الیکٹرونک مارکیٹوں میں موجود تمام ایرکنڈیشنرزفروخت
کراچی(اکنامک رپورٹر) شدید گرم موسم کے باعث کراچی کی الیکٹرونک مارکیٹوں میں موجود تمام ایرکنڈیشنرزفروخت ہوگئے ،دوکاندار فیکٹریوں سینئی کھیپ کے منتظر ہیں جبکہ اے سی لگانے والے کاریگروں کے نازنخرے بھی عروج پر ہیں،موسم نے پانچ روزسے آگ کیا اگلی ، کراچی کی الیکٹرونکس ڈیلرز کے پاس موجود ائرکنڈیشنرز کا سارا اسٹاک ہاتھوں ہاتھ بک گیا ، اب صرف وہ دکان ہی کھلی ہے جو فیکٹری سے مال کی نئی کھیپ منگوانے میں کامیاب ہوا، باقی دکاندار دکانیں بند کیے مال کی آمد کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔گرمی میں کچھ ٹھنڈک پانے کی آس میں خریداروں کی بڑی تعداد اب بھی مارکیٹوں میں ائر کنڈیشنز کی تلاش میں موجود ہے۔
ٹھنڈی مشین کے لیے گاہک منہ مانگی قیمت ادا کرنے کو بھی تیار ہیں۔اس صورتحال نے اے سی لگانے والے کاریگروں کی بھی چاندی کر دی ہے ، جن کے نخرے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ قیامت خیز گرمی کے باعث اے سی کی قیمتوں میں بھی اوسطا دس سے پندرہ فیصد تک من مانا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔