دوسرا ٹیسٹ ، سری لنکا کو دوسرے روز پاکستان پر 166رنز کی برتری

دوسرا ٹیسٹ ، سری لنکا کو دوسرے روز پاکستان پر 166رنز کی برتری

  

 کولمبو (آئی این پی) پہلے ٹیسٹ میچ میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد آئی لینڈرز کا پلٹ کر شاہینوں پر کاری وار‘سری لنکاکیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر304 رنز بنا کر پاکستان پر166رنز کی برتری حاصل کر لی ‘کوشل سلوا کے 80اور کپتان میتھیوز کے 77 رنزکے باعث سری لنکا کی میچ پر گرفت مضبوط کر لی ‘پاکستان کے یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری‘5 وکٹیں حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی دوسری وکٹ 98 کے مجمو عی سکو ر پر گری اور کمار سنگاکارا 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پاکستان کو تیسری کامیابی 119 کے مجموعی سکو رپر تھریمانے کی صورت میں ملی وہ 7 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کو چوتھا نقصان 191کے مجموعی سکور پر کوشل سلوا کی صورت میں ملی وہ 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کو پانچویں کامیابی 194 کے سکو رپر وکٹ کیپر چندی مل کی صورت میں ملی وہ صرف ایک رن بنا پائے۔ پاکستان کے سپنر یاسر شاہ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کو چھٹی کامیابی ویتانگے کی صورت میں 202 کے مجموعی سکور پر ملی اور وہ 3 رن بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان اینجلو میتھیوز اور پرساد کے درمیان اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی اور پاکستان کو ساتویں کامیابی پرساد کی صورت میں 275کے مجموعی سکور پر ملی وہ 35 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سری لنکا کو آٹھواں نقصان بھی 275 کے ہی سکور پر اٹھانا پڑا اور کپتان میتھیوز 77 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جبکہ پاکستان کو نویں کامیابی 303 کے مجموعی سکور پر کوشل کی صورت میں ملی وہ 18 رنز بنا پائے۔ اس موقع پر جب سری لنکا کا سکور 304 تھا تو بارش نے میچ خراب کر دیا اور بارش کے باعث میچ روکنا پڑا جبکہ بعد ازاں دن کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔دوسرے روز کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 138 رنز کے جواب میں 304 رنز بنائے تھے جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی تھی اور اسے پاکستان پر 166 رنز ی سبقت حاصل تھی اور میچ پر اس کی گرفت مضبوط تھی۔ جبکہ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 5‘ محمد حفیظ ‘ جنید خان اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کوپہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -