پی سی بی نے کرکٹ کی ترقی کیلئے نئے ماڈل آئین کی تشکیل کردی

پی سی بی نے کرکٹ کی ترقی کیلئے نئے ماڈل آئین کی تشکیل کردی

  

لاہور (اے پی پی) پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کی ترقی ،آرگنائزنگ اور ڈویلپمنٹ کے لئے پی سی بی نے کلبوں ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسویسی ایشنز اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے معاملات کو منظم طریقہ سے چلانے کے لئے نئے ماڈل آئین کی تشکیل کردی ہے اور اس کیلئے باقاعدہ منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ سے بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔ کلبوں ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسویسی ایشنز اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکو اپنے معاملات کو چلانے کے لئے مذکورہ آئین کا نفاز تین مہینے کے اندر اندرکرنا ہوگا ۔اس آئین کا مقصد اداروں کو جمہوری انداز میں چلانا اورتمام اداروں میں قوائد کا یکساں نفاز ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -