گراس ٹورنامنٹ:جونا کونٹا اور سلون سٹیفنز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

گراس ٹورنامنٹ:جونا کونٹا اور سلون سٹیفنز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آن لائن) لندن میں جاری گراس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی جونا کونٹا اور امریکہ کی سلون سٹیفنز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ، لندن گراس کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ برطانیہ کی جوناکونٹا اور ہسپانیہ کی گیبرئین موگوروزا کے درمیان کھیلا گیا ، برطانوی ٹینس پلیئر نے ہسپانوی حریف کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ان کی جیت کا سکور چھ چار ، چار چھ اور چھ تین رہا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں برطانیہ کی نمبر ون ہیدر واٹسن اور امریکہ کی سلون سٹیفنز میں جوڑ پڑا ، امریکی ٹینس پلیئر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں باآسانی چھ دو اور چھ تین سے ہرایا۔