آذربائیجان یورپین گیمز ٗروس میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے

آذربائیجان یورپین گیمز ٗروس میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے

  

آذربائیجان(اے این این )آذربائیجان میں جاری یورپی گیمز کے بارہویں روز تیراکی اور فینیسنگ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ روس بدستور میڈلز ٹیبل پر پہلے اور میزبان ملک دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یورپی گیمز کا میلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔ ایونٹ کے بارہویں روز سوئمنگ کے مقابلوں میں برطانوی سوئمرز 3 سونے کے تمغوں کیساتھ نمایاں رہے ۔ خواتین کے 400 میٹر سوئمنگ میڈلے میں برطانیہ کی ایبی ووڈ سونے کے تمغے کی حق دار ٹھہریں ۔ ان کی جیت کا سکور چار منٹ اور اکتالیس اعشاریہ نو سات سیکنڈز رہا ۔ خواتین کے 800 میٹر فری سٹائل مقابلے میں برطانیہ کی ہی ہولی ہیبوٹ نے آٹھ منٹ اور انتالیس اعشاریہ صفر دو سیکنڈز کیساتھ کامیابی سمیٹ کر سونے کا تمغہ جیتا جبکہ مردوں کی 400 میٹر فری سٹائل ریس میں برطانیہ اور جرمنی کے سوئمرز کامیاب رہے ، دوسری جانب مردوں کے فینسنگ مقابلے میں یوکرائن کے اینڈری یاگوڈکا نے رومانیا کے حریف کو پندرہ دس سے ہرایا ۔ خواتین فینسنگ مقابلوں میں رومانیا کی اینامارا برانزا نے سونے کا تمغہ جیتا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت روس 47 سونے ، 25 چاندی اور 22 کانسی کے تمغوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -