بھارت 2017ء میں انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا

بھارت 2017ء میں انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا

  

ممبئی(اے این این ) انڈر 17فٹ بال ورلڈ کپ 2017ء کی میزبانی بھارت کرے گا۔بھارت کی فٹ بال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب وہ کسی بھی سطح کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔اس سے پہلے بھارت ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، ایشیائی کھیل، دولت مشترکہ کھیل اور دوسرے کھیلوں کے متعدد ٹورنامنٹ منعقد کر چکا ہے۔گو کہ بھارتی فٹبال ٹیم میں کسی بھی سطح پر بڑے اور مقبول کھلاڑی نہیں ہیں جن کی وجہ سے شائقین میدانوں میں آئیں تاہم انڈر -17 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ناطے بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلے گی۔عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کی دوڑ میں بھارت نے جنوبی افریقہ، ازبکستان اور آئرلینڈ کو پیچھے چھوڑا ہے۔ہر دو سال بعد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 24 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔فٹ بال ماہر نووی پاڑیا کا کہنا ہے کہ یقیناًیہ ایک بہت بڑی خبر ہے، لیکن اس سے پہلے بھی یہ ایشیا کے کئی ممالک کو مل چکا ہے۔ سنہ 1985 میں یہ میزبانی چین کو مل چکی ہے۔

یہ کوئی بہت مقبول ٹورنامنٹ نہیں ہیں۔ زیادہ تر ملک اس کی میزبانی کو لے کر زیادہ دلچسپی نہیں دکھاتے ہیں اور نہ ہی اس سے کوئی بہت مالی فائدہ ہوتا ہے۔انڈر -17 ورلڈ کپ سے بھارت کو صرف یہ فائدہ ہوگا کہ فٹبال جو ابھی گووا، بنگال اور جنوب مشرقی ریاستوں تک ہی ہے یہ ٹورنامنٹ پورے ملک میں اس سے متعلق بیداری پھیلا دے گا۔انڈر -17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کم سے کم 8 ریاستوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -