فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائینگے

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائینگے

  

اوٹاوا (این این آئی)ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کینیڈا میں جاری میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے ۔ فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کامن ویلتھ سٹیڈیم ایڈمنٹن میں کھیلا جائیگا اور اسی روز چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان بی سی پلیس سٹیڈیم وانکوور میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے پہلا سیمی فائنل 30 جون کو اولمپکس سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ یکم جولائی کو کامن ویلتھ سٹیڈیم ایڈمنٹن میں کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 4 جولائی کو کامن ویلتھ سٹیڈیم ایڈمنٹن میں کھیلا جائیگا، جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -