یاسر شاہ کی وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنیوالے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے
کولمبو (آئی این پی)پاکستانی مایہ ناز سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی اور پاکستانی باؤلر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آٹھویں ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرکے انجام دیا،ان کی اب تک آٹھ ٹیسٹ میچز میں51 وکٹیں ہو چکی ہیں، اس سے قبل پاکستان کی طرف سے تیز ترین پچاس وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ وقار یونس کے پاس تھا جنہوں نے دس ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹیں مکمل کی تھیں، پاکستان کے مایہ ناز اور سپنر سعید اجمل اور عبدالرحمن نے اپنے گیارہویں ٹیسٹ میں پچاس وکٹیں مکمل کیں، یاسر شاہ 2015ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر باؤلر بھی بن گئے ہیں ، انہوں نے رواں سال چار ٹیسٹ میچوں میں چوبیس وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ نے اب تک پانچ پانچ میچ کھیل کر 23,23وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔