غلط فیصلہ دینے پر میچریفری نے قومی ٹیم سے معافی مانگ لی

غلط فیصلہ دینے پر میچریفری نے قومی ٹیم سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے امپائرز نے غلط فیصلے پر قومی ٹیم سے معافی مانگ لی۔دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ذوالفقار بابر کی گیند پر انیسویں اوور میں اپیل کی، جسے فیلڈ امپائر نے مسترد کردیا، قومی ٹیم نے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا۔تھرڈ امپائر نے بھی اپیل کو رد کرکے فیصلہ بلے باز کے حق میں دیا جبکہ بلے باز کوشال سلوا ایل بی ڈبلیو آؤٹ تھے۔قوائد کے تحت امپائرز کو ہرزاویے سے جائزہ لینا چاہے تھا، ٹیم مینجمنٹ نے احتجاج کیا تو امپائرز نے قومی ٹیم سے معذرت کرلی ہے۔
، میچ ریفری کرس براڈ کا کہنا ہے کہ اب معافی کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اگر سلوا کا آؤٹ مل جاتا تو پوزیشن بہتر ہوتی۔