100بہترین ٹیسٹ کرکٹرز میں ٹنڈولکر سرفہرست،سنگاکارا دوسرے نمبر پر

100بہترین ٹیسٹ کرکٹرز میں ٹنڈولکر سرفہرست،سنگاکارا دوسرے نمبر پر

  

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلیا میں کیے جانے والے ایک سروے میں 100 بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جس میں دنیائے کرکٹ میں اپنے بلے سے رنز کے ڈھیر لگانے والے سچن ٹنڈولکر 21 ویں صدی کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا گیا ہے جبکہ لسٹ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ 10 روز تک ٹیسٹ کرکٹ کے 100 بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے پول کرایا گیا جس میں 16 ہزار سے زائد کرکٹ کے شائقین نے حصہ لیا۔ پول کے نتائج کے مطابق 23 فیصد کرکٹ کے متوالوں نے سچن ٹنڈولکر کو 21 ویں صدی کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی قرار دیا جب کہ سری لنکا کے ممتاز بلے باز سنگا کارا 14 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور ایڈم گلکرسٹ 13 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ 200 ٹیسٹ کھیلنے والے سچن ٹنڈولکر واحد بھارتی بلے باز ہیں جو پہلے 10 کھلاڑیوں کی لسٹ میں جگہ بنا پائے جب کہ دیگر میں 4 آسٹریلوی، 3 جنوبی افریقی اور 2 سری لنکن کے کھلاڑی شامل ہیں۔ویب سائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے 10 روز تک جاری اس پول میں 2000 سے لے کر اب تک کے دنیائے ٹیسٹ کرکٹ کے 100 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جب کہ اس پول میں لوگوں کو 21 ویں صدی کے بہترین کھلاڑی کو چننے کا بھی موقع دیا گیا۔

ویب سائٹ نے اس لسٹ میں ٹنڈولکر کو چوتھے نمبر پر رکھا تھا لیکن لوگوں کی رائے میں ٹنڈولکر نے آسٹریلوی بلے بازرکی پونٹگ اور افریقی آل راو?نڈر جیک کیلس کو بہت پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -