پی ایف ایف میں حکومتی مداخلت پر فیفا برہم ، پابندی کی دھمکی

پی ایف ایف میں حکومتی مداخلت پر فیفا برہم ، پابندی کی دھمکی

  

 لاہور (آئی این پی) حکومتی آشیر باد سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فیفا ہاؤس پر قبضے کافٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ایشین باڈی نے سخت نوٹس لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ فیصل صالح کی زیر نگرانی کام کرنیوالی فٹبال فیڈریشن کو ہی تسلیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایشیئن فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں فیفا ہاوس پر قبضے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اے ایف سی کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا غیر جمہوری عمل کو قبول نہیں کرینگے اور ہمارے مطابق پاکستان میں فیصل صالح حیات ہی فٹبال انتظامیہ کے اصل نمائندے ہیں۔ فیفا نے اس پریس ریلیز میں پی ایف ایف کے انتخابات میں شرکت کا بھی اعلان کیا۔ ادارے کے مطابق اے ایف سی کا نمائندہ 30 جون کو شانگلہ میں ہونے والے انتخابات میں شریک ہوگا۔ادھرپاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے پنجاب فٹبال ایسو سی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فٹبال پر کلاشنکوف کلچر نے قبضہ کیا ہے۔ میری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں اس کیلئے قانونی راستہ اپنائیں گے اور آ ئینی جنگ لریں گے۔ اس موقع پر موجود پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے36اراکین نے قرار داد کے ذریعے فیصل صالح حیات کو اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -