چڑیا کا جادو پی سی بی پر دوبارہ چل گیا،اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چڑیا کا جادو پی سی بی پر دوبارہ چل گیا،اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

  

لاہور(آئی این پی) نجم سیٹھی نے پی سی بی کے تمام تر انتظامات سنبھال لیے، چیئرمین شہریارخان اور سی او او سبحان احمد ان دنوں آئی سی سی کی میٹنگز میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز گئے ہوئے ہیں، شہریار وہیں سے چھٹیوں پر انگلینڈ چلے جائیں گے۔ان دونوں کی عدم موجودگی میں بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی ہی دیکھ رہے ہیں، ان کی خاص توجہ پاکستان سپر لیگ پر ہے، گذشتہ دنوں انھوں نے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر لیگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بدر کا اس پروجیکٹ سے دوبارہ منسلک ہونا خارج از امکان نہیں ہے۔پی سی بی نے دبئی میں پی ایس ایل کے دفتر کیلیے جگہ بھی تلاش کرنا شروع کر دی ہے جس کیلیے لاہور سے بھی بعض آفیشلز کا تبادلہ کیا جائے گا، یاد رہے کہ پاکستان اب تک اسی کنفیوڑن کا شکار ہے کہ ایونٹ فروری یا اپریل کب کرایا جائے، دونوں صورتوں میں گراؤنڈز اور پلیئرز کی دستیابی اہم مسئلہ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -