ملکی معیشت کیلئے چین اور ترکی کاتعاون قابل تعریف ہے،احدعلی شیخ

ملکی معیشت کیلئے چین اور ترکی کاتعاون قابل تعریف ہے،احدعلی شیخ

  

لاہور (وقائع نگار )مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین احد علی شیخ نے کہا ہے کہ مضبوط ملکی معیشت اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے چین اور ترکی کا تعاون قابل تعریف ہے ،کوئلے اور سولر پاور سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے جلد مکمل ہورہے ہیں ،آئندہ سال تک نیشنل گریڈ میں 1000میگاواٹ سے زائد بجلی شامل ہوجائے گی، ق لیگ اور پیپلزپارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ،انہوں نے کہا چین اور ترکی نے پاکستان کا اچھا دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے

پاکستان میں ان کے ممالک کے تعاون سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں ،جبکہ حکومت چینی اور ترکش کمپنیوں کے اہلکاروں کا فول پروف سکیورٹی فراہم کررہی ہے تاکہ غیر ملکی دیگر کمپنیوں کا بھی پاکستانی سیکورٹی پر اعتماد بحال ہوسکے ،انہوں نے کہا سابقہ حکومتوں کی پیدا کردہ بحرانوں کا سامنا موجودہ حکومت کو کرنا پڑ رہا ہے ،وزیر اعظم نوازشریف نے بہتر حکمت عملی کی بدولت لوڈشیڈنگ بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -