اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،مولانا عزیز الرحمن

اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،مولانا عزیز الرحمن

  

لاہور (پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے رہنماؤ ں مولانا عزیزالرحمن ثانی ،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم اورمولانا محبوب الحسن طاہرنے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے

، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کوآئینی اورقانونی طورپر کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے اسلاف کی محنت اور جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ۔ قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے انحراف کا ارتکاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم اور تنسیخ قبول نہیں ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت وناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔ناموس رسالت قانون کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -