حکومت معاشی بحران کی روک تھام کیلئے کوشا ں ہے،اشرف دیونہ

حکومت معاشی بحران کی روک تھام کیلئے کوشا ں ہے،اشرف دیونہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پنجاب میں معاشی بحران پیدا نہیں ہونے دیا گیا ہمارے لیے یہ امرباعث اعزاز ہے کہ حکومت پنجاب آزمائش کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ۔ نارووال سے لے کر مظفر آباد تک شاید ہی کوئی گاؤں یا علاقہ ایسا ہو جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب میں گھر ے ہوئے اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی دلگیری کے لئے خود نہ پہنچے ہوں ۔


حکومت پنجاب نے اپنے وسائل سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی پر تقریباً بیس ارب روپے کی خطیر رقم صرف کی یہ رقم ’’ خادم پنجاب امدادی پیکج ‘‘ کے تحت انتہائی شفاف طریقے سے متاثرین سیلاب میں تقسیم کی گئی ۔ تقسیم کے اس عمل کی شفافیت کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا مسلم لیگ (ن) کی حکومت دعوؤں پر نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے راستے میں آنے والی تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود خداتعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے تمام تر اعلانات اور وعدوں پر ممکنہ حد تک عملدرآمد کیا ۔