ایجوکیشن وؤچر سکیم مفت تعلیم کا منفرد منصوبہ ہے،ڈاکٹر انیلہ سلمان

ایجوکیشن وؤچر سکیم مفت تعلیم کا منفرد منصوبہ ہے،ڈاکٹر انیلہ سلمان

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم کی بدولت صوبے کے تمام اضلاع میں تین لاکھ ضرورتمند طلبا و طالبات کو اپنے گھروں کے نزدیک میٹرک تک مفت تعلیم کی سہولت میسر آئی ہے ۔اس طرح ان گھرانوں میں فروغ تعلیم سے غربت و جہالت کے خاتمے میں مدد ملے گییہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب میں کہی اجلاس میں مختلف افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انیلہ سلمان نے کہا کہ ایجوکیشن وؤچر سکیم وسائل کی کمی کا شکار بچوں کی مفت تعلیم کا منفرد منصوبہ ہے جس کے ذریعے ان بچوں کو اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں میٹرک تک مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ یہ ایک ایسا منفرد اور تخلیقی منصوبہ ہے جس نے ان گھرانوں میں جہالت کے اندھیرے ختم کر کے علم کے چراغ روشن کئے ہیں

اور اس طرح ان بچوں کو اپنے مستقبل بہتر بنانے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے ضرورتمند گھرانوں کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہیں ،اس طرح ان گھرانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کا موقع ملا ہے جس سے ان بچوں کی شخصیت میں نیا ب اعتماد اور حوصلہ پیدا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے میں 17لاکھ ضرورتمند بچوں کو میٹر ک تک مفت تعلیم کی سہولت مہیا کر دی ہے ۔ ان بچوں میں 45 فیصد طالبات ہیں ۔ اس طرح گرلز ایجوکیشن کو بھی خاطر خواہ فروغ ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -