’’دہشت پسند عناصر سیاسی پارٹیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘‘

’’دہشت پسند عناصر سیاسی پارٹیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘‘

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)دہشت پسند عناصر سیاسی پارٹیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تمام سیاسی پارٹیوں کو رضاکارانہ طور پر اپنے اندر موجود ایسے عناصر کی نشاندہی اور قلع قمع کرنا چاہیے جو سیاسی پارٹیوں کو نقصان پہنچارہے ہیں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمنسٹس اس بات کی حمایت کرتی ہے کہ ملک میں امن قائم کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کرنے چاہیں دہشت پسند عناصر کے خلاف کاروائی بلا تفریق ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی آڑے نہیں آنی چاہیے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ بھی ہے کہ تمام اہم امور کا پتہ غیر ملکی میڈیا سے چلتا ہے۔ اس سلسلے میں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے کو فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے پاکستان کی ترقی امن سے وابستہ ہے اور جب تک وطن عزیز میں امن قائم نہیں ہو سکتا تب تک ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -