رمضان المبارک میں منافع خوری اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،جمیل ملک

رمضان المبارک میں منافع خوری اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری نہ صرف ریاستی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے بھی صریحاً انحراف ہے ،ہمیں بطور مسلمان محض دولت جمع کرنے کے چکر میں اپنی عاقبت خراب نہیں کرنی چاہیے پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہارمضا ن المبارک رحمتوں کے نزول ، عبادات اور دعاؤں کی قبولیت کا بابرکت مہینہ ہے مگر صد افسوس کہ اس مقدس مہینے میں اشیائے خودرونوش حتیٰ کہ کھجوریں تک ذخیرہ کرلی جاتی ہیں




ور ناقص اشیا فروخت کرکے پیسہ کمایا جاتا ہے،اشیا کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے ناجائز منافع خور سوچیں کہ وہ یہ دولت کس کیلئے جمع کررہے ہیں ،ایک دن تو انہیں منوں مٹی تلے جاناہے،اسلام دنیا کے تمام مذاہب سے افضل مذہب ہے مسلمانوں کو اپنا محاسبہ خود کرتے ہوئے اقوام عالم کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرنا ہوگا، دین خلق خدا کیلئے مشکلات نہیں بلکہ آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے،قرآن پاک کی تعلیمات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں،انہوں نے مزید کہاہم دوسروں کو اچھائی کا درس دیتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے یہی رویہ پورے معاشرے کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔