پسند کی شادی کرنے والے جوڑے تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گئے

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے 2جوڑوں کی جانب سے پولیس کی جانب سے انہیں دائر ہراساں کرنے کی دائردرخواستوں پر عدالت نے پولیس کو انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت میں درخواست گزارنورین اور اقراء نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر اپنی پسند سے شادی کی ہے


جس کا ان کے گھر والوں کو دکھ ہے


اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس سے مل کر انہیں مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کررہے ہیں







،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مقامی پولیس کو درخواست گزار جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔