وکالت کیلئے انرول ہونے والے طلبہ کے رزلٹ کا اعلان 7جولائی کو ہو گا
لا ہور(نامہ نگار)وکالت کے لئے نئے انرول ہونے والے طالب علموں کے رزلٹ کااعلان7جولائی کو کیا جائے گاتاہم مذکورہ رزلٹ پنجاب بار کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکے گا۔سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد مدثر چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا پنجاب کی 8ڈویژنز سے طلباء کاپیپر لیاگیا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ کے ا س پیپر میں 2ہزارامیدوار ان نے شرکت کی تھی تاہم اس کے رزلٹ کااعلان 7جولائی کو کیا جائے گا،پاس ہونے والے امیدوارا ن کوانٹریو کے لئے بلایا جائے گا جس کے بعد انہیں وکالت کے لائسنس جاری کئے جائیں گے۔وکالت کے نئے انرول ہونے والے طالب علموں کا پیپر پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام لیا گیاتھاجوچےئرمین لیگل ایجوکیشن پنجاب بار کونسل رانا انتظار،سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی محمد مدثر چودھری اور دیگر ممبران مرزا حسیب ا سامہ ، رانا عمران جاوید، غلام مجتبی چو دھری ، ارشار گجروغیرہ کی زیر نگرانی ہواتھا۔