جعلی پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کی عدالت طلبی

جعلی پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کی عدالت طلبی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے جعلی پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کر تے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار نذر محمد نے موقف اختیار کیاکہ پولیس نے گزشتہ سال جعلی مقابلہ میں اس کے جواں سالہ بیٹے صوفی محمد کو قتل کردیاتھا،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس مقابلے کی عدالتی انکوائری کی گئی جس میں پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی سفارشات کے باوجود پولیس مقابلے میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے جس پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنزکو تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -