خراب اے سی کیس،کول انڈسٹری کے مالک کے خلافدعوے کی سماعت آج ہوگی

خراب اے سی کیس،کول انڈسٹری کے مالک کے خلافدعوے کی سماعت آج ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں اے سی خراب دینے اور وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پر کول انڈسٹریز ہنجروال ملتان روڈ کے مالک کے خلاف دائر ایک لاکھ روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت آج 27جون کوہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے مذکورہ مالک سے جواب طلب کررکھا ہے ۔صارف عدالت میں مزنگ روڈ کے رہائشی محمد سلمان مسعود نے کول انڈسٹریز ہنجروال ملتان روڈ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے گھر کے استعمال کے لئے اے سی خریدا جس کی باقاعدہ وارنٹی دی گئی تھی لیکن وہ خراب ہوگیاتاہم اس ضمن میں جب انتظامیہ کو شکایت کی گئی تو انہوں نے کوئی آزالہ نہیں کیا جس کے باعث سائل کو انتہائی ذہنی اور مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دیاجائے جس پر عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے مذکورہ مالک سے جواب طلب کررکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -