نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،عامرچشتی

نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،عامرچشتی

  

لاہور (پ۔ر) منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے عامر چشتی ہسپتال کے مریضوں اور معززین علاقہ نے پاکستان این جی اوز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر چشتی کی زیر قیادت منشیات کے خلاف آگاہی واک نکالی جس میں ڈی ڈی او عارف محمود صدیقی، وائس چیئرمین شیخ نور احمد، منیر احمد یوسفی، ڈاکٹر زاہد جمال، ثناء رحمانی، سماجی رہنماء ملک محمد عارف اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے عامر چشتی نے کہا کہ منشیات کا زہر ہر گھر کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے

ور نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں منشیات کے خاتمے کیلئے انقلاب کی ضرورت ہے۔ ہمیں منشیات فروشوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ یہ ہمارے معاشرے کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہیں۔ بعد از شرکاء واک پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -